"والسماء ذات الرجع"
سورۃ طارق کی ایک چھوٹی سی آیت نمبر گیارہ ! اس کا معنی جانتے ہیں ؟ دو جگہ پر مجھے اس کا ترجمہ ملا کہ "آسمان کی قسم جس سے سے مینھ اترے" میں کوئی عالم تو نہیں ، لیکن عربی بولنے کی وجہ سے اتنا جانتا ہوں کہ اس میں بارش کا تو لفظ ہی موجود نہیں اور میں حیران ہوتا

ترجمے میں کتنا کچھ کھو جاتا ہے ۔ اس آیت کا قریب ترین ترجمہ جانتے ہیں ؟
"قسم ہے آسمان کی ، جو ایک کے بعد ایک پلٹ کر آنے والوں سے بھرا ہے"
مجھ جیسے وہ لوگ جو لٹریچر کا شوق رکھتے اور climatology سے واقف ہیں ان کے لیے یہ چھوٹی سی تین الفاظ کی آیت stunning ہے ۔ کلائیمیٹالوجی کہتے

ہیں موسم اور آب و ہوا کی سٹڈی کو ۔ آپ یہ تو جانتے ہوں گے کہ موسم چار طرح کے ہوتے ہیں سردی ، گرمی ، بہار ، خزاں لیکن جو کم لوگ جانتے ہیں وہ یہ کہ آب و ہوا ایکچوئیلی بارہ قسم کی ہوتی ہے جو آسمانی فضاء سے بلاواسطہ انفلوئینس ہوتی ہے ۔
پہلی قسم tropical wet یعنی جہاں آسمان سے زیادہ بارش برستی ہے ، اور درجہ حرارت بیس ڈگری سے نیچے نہیں آتا مثلاً سینٹرل افریقہ اور برازیل کی آب و ہوا وغیرہ ۔
دوسری قسم tropical wet and dry یہ ہوتی تو ہری بھری ہے لیکن اس میں بارش برسنے کی مقدار کم ہوتی ہے ۔

تیسری قسم semi-arid اور چوتھی قسم arid ہے اس کا مطلب میدانی اور صحرائی آب و ہوا جہاں بارش اور موسم نہ ہونے کے برابر بدلتا ہے مثلاً atacama صحراء جہاں پچھلے 412 سال سے آسمان سے بارش نہیں برسی ۔
پانچویں قسم mediterranean قسم ہے جس میں گرمیوں میں تو موسم گرم رہتا ہے لیکن سردیوں

میں آسمان نمی اور بارش برساتا ہے ۔
چھٹی قسم humid-subtropical ہے اس کی واضح مثال ہمارا پاکستان ہے جہاں گرمیوں سردیوں دونوں میں موسم کی شدت ہوتی ہے ، فضاء میں طوفان بھی بنتے ہیں اور بارش بھی ہوتی ہے ۔
ساتویں قسم marine west coast ہے اس آب و ہوا میں آسمان کی دھند کا پیدا ہونا

بہت عام ہوتا ہے اور نمی کامن رہتی ہے ۔
آٹھویں قسم humid-continental ہے جس میں سردیوں اور گرمیوں میں ٹمپریچرز کا فرق بہت زیادہ ہوتا ہے جیسا کہ منگولیا میں دیکھنے کو ملتا ہے ۔
نویں قسم subarctic ہوتی ہے جس میں گرم موسم تو چھوٹا لیکن طویل سردیاں اور بارشیں کثرت سے اترتی ہیں ۔

دسویں قسم upper-arctic کی ہے جو نویں قسم سے معمولی سے فرق کے ساتھ مختلف ہے
البتہ گیارہویں قسم ice-cap ہوتی ہے جس میں درجہ حرارت شاذونادر ہی فریزنگ پوائینٹ سے اوپر جاتا ہے ۔ یہ دنیا کی سرد ترین آب و ہوا ہے اور یہاں آسمان سے چلنے والی تیز ترین ہوائیں ہوتی ہیں

جنہیں katabatic winds کہتے ہیں ۔ اور آخری بارہویں قسم highlands ہے جس میں آسمان سے صرف برف گرتی رہتی ہے ۔
آسمان کے متعلق کچھ مزید حیرت بھری چیزیں جاننا چاہتے ہیں ؟ آپ نے ارورا لائیٹس کا نام سن رکھا ہے ؟ یہ تصویر دیکھیئے ، جب سورج سے نکلے الیکٹریکل پارٹیکلز ہماری فضاء میں داخل

قوس قزاح آپ سبھی نے دیکھ رکھی ہو گی ، آج جانتے ہیں کہ یہ کیوں بنتی ہے ؟ یہ آسمان میں موجود بارش کے قطروں سے گزر جانے والی سورج کی روشنی کے مزید سات رنگوں میں تقسیم ہو جانے سے بنتی ہے ۔
ہر رات ، ہر دن ، ہر روز ، ہر جگہ ، ہر وقت آسمان میں ہونے والی باتیں پلٹ پلٹ کر ایک دوسرے کے بعد ہو رہی ہیں اور اس عظیم الشان قدرت الہی کی قسم اٹھاتے ہوئے ہی لکھا گیا صرف اور صرف تین الفاظ میں !
والسماء ذات الرجع - "قسم ہے آسمان کی ، جو ایک کے بعد ایک پلٹ کر آنے والوں سے بھرا ہے"

میرا آج تھریڈ لکھنے کا پلان نہیں تھا ، کیوں کہ میں آلریڈی ایک دوسرے تھریڈ پر کام کر رہا ہوں لیکن صبح قرآن پاک پڑھتے وقت اتنی خوبصورت ، اتنی وسیع اور اتنی سحرانگیز آیت آنکھوں سے گزری تو مجھ سے رہا نہیں گیا اور چاہا کہ آپ کے ساتھ شیئر کروں ۔
تعجب نہیں کہ قرآن نے کھلا چیلج دیا کہ اے جن و انس ! بنا کر دکھاؤ اگر ایک آیت بھی بنا سکو تو ! گائیز انسان سے تو اتنے زبردست کلام کا accurate ترجمہ ہی نہیں ہو پا رہا تو اس کلام کو وہ کہاں سے بنا لے ۔
یہ انسان کا کلام ہو ہی نہیں سکتا ، میرا دل یہ گواہی دے رہا ہے ۔
فرقان قریشی

جاري تحميل الاقتراحات...