آج کے تھریڈ کو میں کوئی عنوان نہیں دے رہا ، کیوں کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ یہ تھریڈ پڑھنے کے بعد خود اسے کوئی عنوان دیں ۔ آپ سب نے یقیناً اپنی زندگی میں یہ بات سن رکھی ہو گی کہ انسان اپنے دماغ کا صرف دس فیصد حصہ استعمال کرتے ہیں ؟ یا جیسا کہ سائینٹیفیک دنیا میں بھی تقریباً سو سال تک
یہ خیال غالب رہا کہ انسان اپنی cerebral capacity کا صرف دس فیصد ہی استعمال کرتا ہے ۔ بلکہ 1929 میں تو world book of facts نے یہ بات اپنی کتاب میں بھی شامل کی تھی ۔ پھر اس پر بہت سی موویز بھی بنیں جن میں lucy اور limitless جیسی بہترین فلمیں تھیں ۔
افسوس کہ یہ ایک myth تھا
افسوس کہ یہ ایک myth تھا
کیوں کہ ہمیں یہ سوچ کر بڑی ایکسائیٹمنٹ ہوتی تھی کہ واہ ! اگر ہم اپنا سو فیصد دماغ استعمال کریں تو ہم کیا کچھ حاصل کر لیں ۔ اس myth کا آغاز دراصل ایک غلط فہمی سے ہوا جب 1890 میں ہارورڈ یونیورسٹی کے william james اور boris sidis نامی دو ماہرین نفسیات نے اپنی تحقیق میں اس بات کا
دعویٰ کیا ۔ ہوا یوں تھا کہ ہمارے دماغ کا صرف 20 فیصد حصہ نیورانز نامی سیلز پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ نیورانز ہی اصل میں الیکٹریکل اور کیمیکل سگنلز کے ذریعے تمام انفارمیشن کنٹرول کرتے ہیں جبکہ باقی کا 80 فیصد حصہ glial نامی سیلز پر مشتمل ہوتا ہے جس کا آسان زبان میں کام نروس سسٹم کو
صرف سپورٹ کرنا ہوتا ہے ۔ اور 27 اکتوبر 2010 کو magneto encephalography نامی جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے یہ ثابت ہوا کہ ایک عام حالت میں انسان 35 فیصد سے زیادہ دماغ کا استعمال کر رہا ہوتا ہے ۔
لیکن کہتے ہیں کہ کبھی کبھار حقیقت ، ایک myth سے زیادہ ناقابل یقین ہوتی ہے ۔
لیکن کہتے ہیں کہ کبھی کبھار حقیقت ، ایک myth سے زیادہ ناقابل یقین ہوتی ہے ۔
آپ جانتے ہیں کہ دماغ کے ان صرف 20 فیصد نیوران سیلز کی تعداد 86 ارب سے زیادہ ہے ؟ یہ نیورانز آپس میں مل کر ایک نیٹ ورک بناتے ہیں جس کے 100 ارب تک کنیکشن ہو سکتے ہیں آپ کو پتہ ہے کہ آپ کے دماغ میں موجود کنیکشنز کی تعداد ہماری اس پوری کہکشاں ملکی وے کے ستاروں کی تعداد سے زیادہ ہے ۔
لیکن اس تھریڈ کا مقصد نیورانز کی تعریف بیان کرنا نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ بڑا ہے ۔
آپ کو یاد ہے میں نے کہا تھا کہ کبھی کبھار حقیقت ، کسی بھی myth سے زیادہ ناقابل یقین ہوتی ہے ؟ دراصل ہمارے دماغ کے یہ 86 ارب نیورانز مل کر ایک ذہن تشکیل دیتے ہیں جسے ہم نے مختلف نام دے رکھے ہیں
آپ کو یاد ہے میں نے کہا تھا کہ کبھی کبھار حقیقت ، کسی بھی myth سے زیادہ ناقابل یقین ہوتی ہے ؟ دراصل ہمارے دماغ کے یہ 86 ارب نیورانز مل کر ایک ذہن تشکیل دیتے ہیں جسے ہم نے مختلف نام دے رکھے ہیں
آپ اسے مائینڈ کہہ لیں ، ذہن کہہ لیں یا سوچ کہہ لیں جسے دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے شعور اور تحت شعور ۔ تقریباً ہم سب ہی اس بارے میں جانتے ہیں ۔
شعور وہ ہوتا ہے جس میں ہماری تمام سوچیں ، خواہشات اور جو بھی چیز ہم دیکھتے ، سنتے ، سمجھتے یا محسوس کرتے ہیں ، قید ہے ۔
شعور وہ ہوتا ہے جس میں ہماری تمام سوچیں ، خواہشات اور جو بھی چیز ہم دیکھتے ، سنتے ، سمجھتے یا محسوس کرتے ہیں ، قید ہے ۔
لیکن تحت شعور ، ہمارے دماغ کا وہ حصہ ہے ، جہاں ہر چیز جا کر محفوظ ہو جاتی ہے ، اپنی پیدائش سے لے کر آج تک ہم نے جو کچھ کیا ، جو کچھ سنا ، جو کچھ محسوس کیا ، جو کچھ سیکھا ، وہ سب ، اس تحت شعور میں جا کر محفوظ ہو جاتا ہے ۔
اور یہیں سے میرے اس تھریڈ کا اصل مقصد شروع ہوتا ہے ۔
اور یہیں سے میرے اس تھریڈ کا اصل مقصد شروع ہوتا ہے ۔
امیرکہ کی ایک جرنلسٹ marianne maszak نے 28 فروری 2005 کو ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے مطابق ہمارا شعوری حصہ تو صرف 5 فیصد ہے ، آج کوئی بات سنی ، کل بھول گئی ، آج ایک چیز دیکھی ، دوبارہ کبھی اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں ۔ لیکن ہمارے ذہن کا اصل 95 فیصد حصہ تو تحت شعور ہے ۔
جہاں جو دیکھا ، جو سنا ، جو سیکھا ، جو سمجھا ، جو محسوس کیا ، جو کہا ، جو تجربہ کیا وہ سب محفوظ ہے اور جس تک ہماری رسائی انتہائی محدود ہے بلکہ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے ۔
لیکن کیا ہو گا ۔۔۔
اگر ہم اپنے شعور کے مکمل سو فیصد تک رسائی حاصل کر لیں ؟
لیکن کیا ہو گا ۔۔۔
اگر ہم اپنے شعور کے مکمل سو فیصد تک رسائی حاصل کر لیں ؟
سٹیج 1۔ سب سے پہلے ہماری موٹر سکِلز بہتر ہونا شروع ہوں گی ، ہماری لکھائی میں غلطیوں کے چانسز کم ہوں گے ، muscle memory بہتر ہونے سے ہمارا نشانہ بھی اچھا ہو گا ، پینٹنگز اور ڈرائینگز بناتے وقت ہمارے ہاتھ کا کنٹرول بہت نکھر جائے گا اور ہماری زبان سے slip of tongue ختم ہو جائے گا ۔
سٹیج 2۔ ہماری تخلیقی صلاحیتیں ایکٹیویٹ ہونا شروع ہو جائیں گی ۔ چودہویں صدی کا مشہور اٹالین آرٹسٹ لیونارڈو ڈاونچی ایک وقت میں دونوں ہاتھوں سے الگ الگ خطوط لکھ لیتا تھا اور ایک ہی وقت میں دونوں ہاتھوں سے الگ الگ پینٹنگز بنا لیتا تھا ۔ ایسے ہی جب پوپ بینیڈیکٹ نے giotto نامی آرٹسٹ کو
اپنے آرٹ کا ثبوت دینے کا چیلنج دیا تو giotto نے فری ہینڈ ایک پرفیکٹ دائیرہ بنا کر دکھایا جو آخری ملی میٹر تک ایک پرفیکٹ سرکل تھا ۔
سٹیج 3۔ ہماری patterns کو پہچاننے کی صلاحیت بہت زیادہ بڑھ جائے گی ، ہماری سٹریٹیجی بنانے کی سکِلز ، آپ نے garry kasparov کا نام سن رکھا ہے ؟ یہ وہ
سٹیج 3۔ ہماری patterns کو پہچاننے کی صلاحیت بہت زیادہ بڑھ جائے گی ، ہماری سٹریٹیجی بنانے کی سکِلز ، آپ نے garry kasparov کا نام سن رکھا ہے ؟ یہ وہ
واحد شخص ہے جس نے 1996 میں IBM کے کمپیوٹر deep blue کو شطرنج کے کھیل میں مات دی تھی ۔ آپ نے مشہور ناولز lord of the rings کا نام بھی سن رکھا ہو گا ؟ اس کے مصنف j.r.tolkien نے کہانی کے کرداروں کے لیے elvish نامی پوری ایک زبان تخلیق کی تھی اور یہ وہ عمل ہے جو دہائیوں میں ہوتا ہے
سٹیج 4۔ ہماری یاداشت بہت زیادہ بہتر ہو جائے گی ، آپ نے ایسے لوگوں کے بارے میں پڑھا یا سنا ہو گا جنہیں ہزاروں ٹیلیفون نمبرز یاد ہوتے ہیں ۔ ہمارے لیے کسی زبان کو سیکھنا حیران کن حد تک آسان ہو جائے گا ۔ آپ نے الفارابی کا نام سن رکھا ہے ؟ دسویں صدی کے مسلم سائینسدان وہ
کم سے کم 60 زبانیں بولنا جانتے تھے ۔ ایسے ہی سترھویں صدی اٹلی کا ایک پادری giuseppe caspar چالیس لہجوں میں 38 زبانیں بول لیتا تھا ۔
سٹیج 5 ۔ اس سٹیج پر ہم اس قدر بہترین انداز میں pattern recognition کر سکیں گے کہ جانوروں کے بولنے کے پیٹرنز کو سمجھنا ہمارے لیے ممکن ہو جائے گا ۔
سٹیج 5 ۔ اس سٹیج پر ہم اس قدر بہترین انداز میں pattern recognition کر سکیں گے کہ جانوروں کے بولنے کے پیٹرنز کو سمجھنا ہمارے لیے ممکن ہو جائے گا ۔
مثلاً 20 سالہ ریسرچ کے بعد شہد کی مکھیوں میں دیکھا گیا ہے کہ وہ پولن اکٹھا کرنے کے لیے پھولوں کی موجودگی اور چھتے سے ان کی دوری کے بارے میں انفارمیشن خاص طریقے سے پر پھڑپھڑانے کے انداز میں اپنی کالونی سے شیئر کرتی ہیں ۔ اس پیٹرن کو سمجھنے میں انسان کو بیس سال لگے ، لیکن امیجن
کریں کہ اگر آپ جانوروں کے کمنیونیکیشن پیٹرن کو آسانی سے سمجھ سکیں تو کیا یہ صلاحیت جانوروں کی بولیاں سمجھنے میں نہیں آئے گی ؟
سٹیج 6۔ میں آپ کو بتا چکا ہوں کہ انسانی دماغ کے نیورانز الیکٹریکل سگنلز کے ذریعے آپس میں کمیونیکیٹ کرتے ہیں ، اگر تمام نیورانز مکمل فنکشنل ہوں تو ایک
سٹیج 6۔ میں آپ کو بتا چکا ہوں کہ انسانی دماغ کے نیورانز الیکٹریکل سگنلز کے ذریعے آپس میں کمیونیکیٹ کرتے ہیں ، اگر تمام نیورانز مکمل فنکشنل ہوں تو ایک
عام انسانی دماغ 23 watt تک کی بجلی پیدا کر سکتا ہے ۔ اس سٹیج پر پہنچ کر ہم اِنفیکٹ نہ صرف اپنے خوابوں کو manipulate کر سکیں گے بلکہ بہت ممکن ہے کہ اس مہین سی electromagnetic wave کے ذریعے سے اپنی سوچ اپنے قریب موجود لوگوں کے ذہنوں پر پروجیکٹ بھی کر سکیں ، یہ بہت ممکن ہے ۔
سٹیج 7۔ اس سٹیج پر ہمارا شعور ، اپنی خالص ترین صورت میں ، ہم پر واضح ہو گا ۔ ہمارے شعور کے وہ گہرے اور پراسرار حصے جو تب بھی آگاہ تھے جب ابھی ہم ماں کے پیٹ میں تھے ۔ اور ہم میں روح پھونک دی گئی تھی اور ہمارا شعور ہم سے پہلے بھی زندہ تھا ۔
ہمارے شعور کے اس حصے میں شاید صرف ایک سچا پیغام ایک عہد ، ایک وعدہ ہوگا ، لکھا ہوا ہو گا ، آپ جانتے ہیں کیا ؟
جب تمہارے رب نے بنی آدم کی پیٹھوں سے ان کی اولاد نکالی ، اور ان سے عہد لیا ، کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں ؟ انہوں نے کہا ، ہاں ۔۔۔ ہم اقرار کرتے ہیں ۔
الاعراف 172
جب تمہارے رب نے بنی آدم کی پیٹھوں سے ان کی اولاد نکالی ، اور ان سے عہد لیا ، کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں ؟ انہوں نے کہا ، ہاں ۔۔۔ ہم اقرار کرتے ہیں ۔
الاعراف 172
وہ عہد الست ؛ جو ہمارے رب نے ہمیں شعور دیتے ہی ہم سے لیا تھا ،
کسی اور کی عبادت نہ کرنا ۔
کسی اور کی عبادت نہ کرنا ۔
آپ کو یاد ہے میں نے شروع میں لکھا تھا کہ مجھے یہ تھریڈ لکھتے ہوئے نہیں علم تھا کہ میں اسے کیا عنوان دوں ؟ شاید اب آپ سمجھے ہوں ۔۔۔ اتنی عظیم آیت اور اپنے رب سے کیا ہوا سب سے پہلا وعدہ یاد کرنے کے بعد اگر آپ میں ہمت بچی ہو تو آپ اس تھریڈ کو عنوان دے دیجیئے ۔
فرقان قریشی
فرقان قریشی
جاري تحميل الاقتراحات...