18 تغريدة 5 قراءة Sep 09, 2023
#جنگ6ستمبر_فتح_یا_شکست
جنرل ایوب نے آپریشن جبرالٹر
کا فیصلہ کیوں کیا؟
#تاریخ_کے_پوشیدہ_حقائق
ضرور پڑھیں
#آپریشن_جبرالٹر ایک ناقص منصوبہ تھا
ثبوت یہ کہ یہ پلان اپنے اھداف یعنی کشمیر پر قبضہ کرنے اور بھارت کو شکست دینے میں ناکام رھا
پلان کا یہ حصہ بھی بری طرح فلاپ ھوا
کہ اس
👇1/18
مداخلت سےکشمیر میں بھارت
کیخلاف عام بغاوت شروع ھو جائیگی
اور پلان کا یہ حصہ بھی خام خیال ثابت ھوا۔ کہ بھارت اس کے جواب میں پاکستان پر حملہ نہیں کریگا
اگست کے شروع میں شروع ھونے والا آپریشن جبرالٹر پہلے ھی ھفتے رک گیا تھا
15 اگست کو بھارت نے #کارگل اور 28 اگست کو
👇2/18
#حاجی_پیر_پاس پر قبضہ کر لیا تھا اور مظفر آباد پر دباؤ بڑھا دیا تھا
پاکستان نےاس دباو سے نکلنے
کیلئے #آپریشن_گرینڈ_سلام
کے ذریعے یکم ستمبر کو
#اکھنور_پل پر قبضہ کرنے کیلئے حملہ کیا
تاکہ بھارت کا کشمیر سے رابطہ کاٹ دیا جائے
اور آگے بڑھتےگئے
دو ستمبر کو آپریشن گرینڈ سلام
کے
👇3/18
#کماندر میجر جرنل ملک اختر حسین کو حیران کن طریقے
سےتبدیل کرکےجنرل یحیی کو کمانڈ سونپ دیگئی
اسوجہ سے2 ستمبر کو آپریشن گرینڈ سلام آرام کرتا رھا
اور بھارت کو کمک لانےمیں آسانی رھی
اس کمک نےجنرل یحیی کی تساھل پسندی سےفائدہ اٹھا کر مزید تین دن مزاحمت کی
بھارت کو اس مزاحمت سے
👇4/18
جو وقت ملا۔ اس نے اپنی افواج کو حرکت میں لا کر پاکستان پر حملہ کر دیا
پاکستان کو اس حملے کا جواب دینے کیلئے کشمیر سے اپنی افواج ھٹانی پڑیں
یوں نہ صرف آپریشن جبرالٹر اور آپریشن گرینڈ سلام ناکام ھوا
ھم اپنے اھداف حاصل نہ کر سکے بلکہ پاکستان کی فوجی اور سول قیادت کو اپنی اس
👇5/18
سوچ کی بھاری قیمت چکانی پڑی۔کہ بھارت پاکستان پر حملہ نہیں کریگا
یہی وجہ تھی۔کہ پاکستان کے بارڈر کھلے پڑے بھارت کو دعوت حملہ دے رھےتھے
آپریشن جبرالٹر اور آپریشن گرینڈ سلام پاک عسکری تاریخ میں ناکام ترین آپریشن تھے
انہوں نے نہ صرف کشمیر کا حصول ہمیشہ کیلئے ناممکن بنا دیا
👇6/18
بلکہ 1971 میں پاکستان ٹوٹنےکی بنیاد بھی رکھدی
اور ستم ظریفی یہ دیکھیے
جس جنرل یحیی نےآپریشن گرینڈ سلام کو ناکام بنایا
وھی جنرل یحیی بطور صدر پاکستان مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں ایک اھم کردار تھا
جبکہ ایک انتہائی محب وطن بہادر اور لائق میجر جنرل ملک اختر حسین 1969 میں
👇7/18
ترکی میں ایک مشکوک حادثے میں ھلاک ھو گئے
آپریشن گرینڈ سلام کی ناکامی،
حاجی پیر پاس پر بھارت کا با آسانی قبضہ،
کمانڈ کی تبدیلی اور پاک سرحدوں کو کھلا چھوڑنا
اس بات کو کسی حد تک ثابت کرتا ھےکہ جنرل ایوب کشمیر پر قبضہ کرنا ھی نہیں چاھتےتھے
یہ ایک کارگل مشن کیطرح کا ناکام
👇8/18
منصوبہ تھا اور آپ کبھی اپنے میڈیا اور مطالعہ پاکستان میں آپریشن جبرالٹر، آپریشن گرینڈ سلام اور کارگل جنگ کا ذکر نہیں سنیں گے
کیونکہ اس سے ھمارا مورال ڈاون ھوتاھے
تاریخ جھوٹ نہیں بولتی
تاریخ سےبعض اوقات کسی مخصوص مائنڈ سیٹ کو حاصل کرنےکیلئےجھوٹ بلوایا جاتاھے سوال یہ ھے
👇9/18
وہ کیا اسباب تھے
جنکی وجہ سے جنرل ایوب نے آپریشن جبرالٹر کا فیصلہ کیا
اور کیا نتائج برآمد ھوئے
انہیں ھم یوں بیان کر سکتے ھیں
👈1962 کی چین بھارت کی سرحدی جھڑپوں میں بھارت کو جو شکست ھوئ اس سے ھمارا یہ خیال تھا۔ بھارت کی فوجی مشینری ناقص ھے
انکا مورال گر چکا ھے۔ اور یہ
👇10/18
کشمیر پر قبضہ کرنےکا بہترین موقع ھے
لیکن اس آپریشن میں ناکامی
کیبعد ھمارا مورال آج تک گرا ھوا ھے
👈1963 میں حضرت بل کی عبادت گاہ سے موے مبارک چوری ھو گئےتھے
جسکی وجہ سےکشمیری مسلمانوں میں شدید غم و غصہ تھا
خیال یہ تھا کہ آپریشن جبرالٹر میں کشمیری مسلمان اسکی حمایت میں
👇11/18
اٹھ کھڑے ھونگے
یہ تھیوری فیل ھو گئی اور کشمیروں میں عام بغاوت نہ ھو سکی۔
👈جنرل ایوب کا یہ خیال بھی تھا کہ سرد جنگ کے اتحادی
کیوجہ سے امریکہ اس جنگ میں پاکستان کی حمایت کریگا
لیکن جنرل ایوب کیلئے یہ ایک تکلیف دہ واقعہ تھا
جب امریکہ اور برطانیہ
نےعین جنگ کےدرمیان پاکستان
👇12/18
کی فوجی امداد بند کر دی۔ اور امریکی مہان داری اور فقید المثال امریکی استقبال انجواے کرنے والے جنرل ایوب کو دل برداشتہ ھو کر فرینڈز ناٹ ماسٹرز کتاب لکھنا پڑی۔
6۔ ھم نے آپریشن جبرالٹر بھارت کو شکست دینے کے لیے شروع کیا تھا۔ لیکن بھارت اور روس نے ھم سے بدلہ 1971 میں لیا
👇13/18
اور پاکستان کو دولخت کر دیا۔ مداخلت کا جواب مداخلت
👈جون 1965 میں ھم نے
#رن_آف_کچھ میں کچھ کامیابی حاصل کیتھی
ھمارا خیال تھا ھم اس کامیابی کو کشمیر میں دھرا سکیں گے
لیکن ایسا نہ ھوا۔
👈آج تک قوم کو یہ گولی کروائی جا رھی ھے
کہ 6 ستمبر کو بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں
👇14/18
چھپ کر پاکستان پر حملہ کر دیا۔ کوئی ان سے یہ نہیں پوچھتا
جب وہ چھپ کر حملہ کر رھےتھے
تو آپ کیوں سوے ھوئے تھے
کیا وہ کسی گلی کی آوٹ سے نکل آئے تھے
جب بھارت بین الاقوامی سرحدوں کیجانب اینی فوجیں موبلائز کر رھا تھا
آپ کیوں سوے ھوئےتھے
فوجیں ایک وسیع علاقے میں حرکت کرتی ھیں
👇15/18
کم از کم سرحد پر ایک ھفتے میں پہنچتی ھیں۔ آپ کا خفیہ نیٹ ورک کیوں بروقت آپ کو اطلاع نہیں دے سکا
وہ کہاں سو رھا تھا
کشمیر میں آپ نے ایک فل سکیل جنگ شروع کر رکھی تھی
بھارتی وزیراعظم شاستری کھلے عام کہہ رھا تھا وہ پاکستان پر حملہ کرے گا
تاکہ کشمیر پر بوجھ کم کر سکے
👇16/18
آپ کس یقین دھانی پر یہ اعتبار کرکے بیٹھے تھے
کہ بھارت پاکستان پر حملہ نہیں کرے گا۔
یہی اندازے کی غلطی جنرل مشرف نے #کارگل میں کی۔
خطے میں مل بیٹھ کر امن اور صلح کا آغاز کیا جائے۔
بھارت کے ساتھ دوستی اور تجارت کی جائے
👇17/18
اور وار اکانامی پر خرچ ھونے والے پیسے کو عوامی فلاح و بہبود کی جانب موڑا جائے
لیکن مسئلہ یہ ھےجو وزیراعظم ایسا کرتاھےاسے #مودی_کا_یار بنا دیا جاتاھے
جنگ کی ابتداء بھی پاکستان
نےکی
لیکن فوج کی عزت بچانے کیلئے بھٹو کو تاشقند ڈرامہ کرنا پڑا
6ستمبر یوم کذاب
End
فالو شیئر🙏🙏🙏

جاري تحميل الاقتراحات...