ZAHOOR REKI
ZAHOOR REKI

@zahoor_reki

6 Tweets 331 reads May 22, 2022
ہَر دو عالم خاک شُد تابست نقشِ آدمی
اے بہارِ نیستی اَز قَدرِ خود ہُشیار باش
Both worlds turned into dust
To create the silhouette of a man
O the spring of non-existence!
Beware of your own worth
#بیدل_دہلوی
یہ دونوں عالم خاک ہوگئے تب جا کر آدم کا نقش تخلیق ہوا، گویا کہ انسان کو وجود میں لانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے دونوں عالموں کو تنزلات کی بیشمار منازل سے اتار کر خاک تک پہنچایا تب جا کر آدمی کی تخلیق ہوئی،
اے عالمِ وجود یعنی نیست کی بہار انسان اپنے مقام و مرتبے کو سمجھو۔۔
اس تفصیل کا خلاصہ یہ ہے کہ اس کائنات کا نقطہ آغاز اللہ تعالیٰ کا امر کن ہے۔ حرف کن سے خنک نور کا ظہور ہوا اس نور سے ملائکہ اور انسانی ارواح کی تخلیق ہوئی پھر Big Bang کے نتیجے میں حرارت کا گولا وجود میں آیا جس کے متحرک ذرات سے کہکشائیں ستارے اور سیارے بنے۔
اسی دور میں اس حرارت سے جنات کی تخلیق ہوئی۔ دوسرے بیشمار ستاروں اور سیاروں کی طرح ہماری زمین بھی ابتدا میں بہت گرم تھی۔ یہ آہستہ آہستہ ٹھنڈی ہوئی۔ پھر اس پر ہزاروں برس مسلسل بارش برستی رہی جس سے زمین پر ہر طرف پانی پھیل گیا۔ اس کے بعد زمین پر نباتاتی اور حیوانی حیات کا آغاز ہوا۔۔
اس کے بعد پھر تمام مخلوق کے بادشاہ ”انسان“ کی تخلیق عمل میں آئی

Loading suggestions...